ایران عراق تجارتی حجم میں 20 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا: ایرانی وزیر صنعت

تہران، ارنا-  اسامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے تجارتی حجم کو آئندہ دوسال تک 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔

 یہ بات "رضا رحمانی" نے اتوار کے روز صنعتی، کان کنی اور تجارتی مراکز میں تنازعات کے حل کونسلوں کے قیام کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایرن اور عراق کے درمیان تجارتی حجم کی شرح 12 ارب ڈالر کی تھی۔

رضا رحمانی نے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ایران اور  ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کو ایرانی محکمہ صنعت کی ترجیحات میں قرار دے دیا۔

انہوں نے ایران اور عراق کے در میان تجارتی حجم کے فروغ کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفدوں کا تبادلہ، تجارتی نمائیشوں کا انعقاد اور دونوں ملکوں کے حکام کو ایک دوسرے کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے پر زور دیا۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی گیٹوں کو فعال کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی شہر شلمچہ اورعراقی شہر بصرہ کے درمیان ریلوے لائن کا قیا م بھی دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =