ایران کا موقف، تمام افغان فریقین کی موجودگی کیساتھ امن کا قیام ہے: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا موقف افغانستان میں امن کا قیام ہے جو یہ تمام افغان پارٹیوں کی موجودگی سے ہی ممکن ہے.

یہ بات محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا موقف افغانستان میں قیام امن ہے جو یہ صرف تمام افغان پارٹیوں کی شرکت کے ساتھ ممکن ہوگا نہ غیر ملکی فورسز کیساتھ.
انہوں نے کہا کہ تمام افغان پارٹیوں کو افغان امن عمل میں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا.
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اشرف غنی کے ساتھ متعدد کمیٹیوں میں افغانستان کے امن مسئلے پر نتیجے پر پہنچا ہے اور کئی مہینوں سے افغانستان، انتخابات میں مصروف ہے، اور افغان حکومت کی تشکیل کے بعد اس موضوع کا جائزہ لے سکتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان نے 2001 کو امریکی حملے کے زمانے سے اب تک دہشتگردی سے نمٹنے کے بہانے سے امن کے رنگ کو نہیں دیکھا ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن کے قیام کا دعویٰ کر رہا ہے جبکہ اس ملک میں امریکی فوجی فورسز کی موجودگی، بدامنی اور جنگ کی سب سے اہم وجہ ہے۔
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 4 =