جوہری فریقین کوئی اقدام نہ کریں، وعدوں کی کمی کے دوسرے فیصلوں کو اٹھائیں گے: ایران

تہران، ارنا - ایران کے قومی جوہری توانائی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر جوہری معاہدے کے دوسرے فریقین اپنے وعدوں پر عمل نہ کریں ہم بھی اپنے وعدوں کی کمی کے اگلے اقدامات کو اٹھائیں گے.

یہ بات بہروز کمالوندی" نے اتوارکے روز تہران کے ایٹمی توانائی ادارے میں منعقدہ ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے کچھ جوہری وعدوں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ اقدام ایک سالہ اسٹریٹجک صبر کے بعد اور جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کا جوابی ردعمل اور مفادات اور ذمہ داریوں میں توازن برقرار رکھنے کے مقصد کے لئے ہے.
کمالوندی نے کہا کہ جیسا کہ قائد انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے فرمایا ہے ہمارا نعرہ 'جوہری ٹیکنالوجی سب کےلیے ہے اور جوہری ہتھیار کسی کے لئے نہیں' ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر فریقین جوہری معاہدے پر عمل کریں تو ہم بھی اس ممعاہدے کی واپسی کے لئے تیار ہوں گے ورنہ ہم اپنے جوہری وعدوں کی کمی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 6 =