شیراز یونیورسٹی کی سلک روڈ جامعات کے نیٹ ورک میں شمولیت

شیراز، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی شیراز یونیورسٹی، شاہ راہ ریشم کی جامعات کے نیٹ ورک میں شامل ہوگئی۔

سلک روڈ یونیورسیٹوں کے نیٹ ورک (SUN) کا مرکزی دفتر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں واقع ہانکوک یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز میں واقع ہے۔

یہ بات شیراز یونیورسٹی کے سائنسی اور بین الاقوامی تعاون مرکز کے سربراہ "محمد صابر خاقانی نژاد" نے ہفتہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ SUN نیٹ ورک کا مقصد سلک روڈ کے کنارے ممالک کے سائنسی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے اور امن اور دوستی کو مستحکم کرنے کا ہے جو سلک روڈ کے کنارے میں موجود 80 ممالک سے زائد کی جامعات کی شرکت سے تشکیل ہوگیا ہے۔

خاقانی نژاد نے کہا کہ اس کنونشن میں چار ادارے بشمول سلک روڈ یونیورسٹی پریسینٹرز نیٹ ورک، انٹرنیشنل سلک روڈ ایسوسی ایشن، سلک روڈ اسٹوڈنٹس یونین نیٹ ورک اور سمفنی آرکسٹرا شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نیٹ ورک کے ممبر طلبا، بین الاقوامی تحریری اور فوٹو گرافی مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں  اور ان مقابلوں کے سب سے بہترین افراد کو قیمتی انعامات بھی پیش کرتے ہیں۔

خاقانی نژاد نے سلک روڈ یونیوسٹیوں کے نیٹ ورک کی سائنسی سرگرمیوں کو تحقیقاتی کاموں جیسے کانفرنسوں کا انعقاد، مشترکہ تحقیق کا انعقاد، پروفیسرز اور طلبہ کا تبادلہ، طلباء کے تہواروں کے انعقاد و غیره کی حمایت قرار دے دیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 10 =