ایرانی کھیلاڑی نے عالمی کراٹے مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنالی

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کراٹے ٹیم کے کپٹن نے روس میں منعقدہ  2019 عالمی مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق 2019 عالمی کراٹے مقابلوں کا 4 اکتوبر کو 85 ممالک سے آئے ہوئے 642 کھیلاڑیوں کی شرکت سے روسی دارالحکومت ماسکو میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایران سے "ذبیح اللہ پور شیپ" 84 کلوگرام کی کیٹیگری میں برازیل، سپین اور سربیا کی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر کوارٹر مرحلے میں پہنچ گئے۔

پورشیپ نے کوارٹر مرحلے کے میچ میں اپنی فرانسیسی حریف کو 1-5 نتیجے کیساتھ ہرا دے فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ مقابلے ٹوکیو میں منعقدہ 2022 المپک کے کوالیفائر مقابلے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والے پوانٹس کو بھی عالمی فیڈریشن کی درجہ بندی میں شامل کیا جاتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم نے مردوں اور خواتین کے حصوں میں 2019 عالمی کراٹے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی خواتین کھیلاڑی "رزیتا علیپور" اور "سارا بہمنیار"، اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مرحلے میں پہنچ گئی تھیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =