ایران سیاحتی شعبے میں متعدد صلاحیتوں کا مالک ہے: اطالوی سفیر

تہران، ارنا – ایران میں تعینات اٹلی کے سفیر کا کہنا تھا کہ منفرد تاریخی مقامات اور قدم تہذیب کی بدولت اسلامی جمہوریہ ایران غیرملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے متعدد صلاحیتوں کا مالک ہے.

یہ بات "جیوسیپ پیرونے" نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران غیرملکی سیاحوں کے لئے بہت ہی پرکشش ملک ہے اور بڑی تعداد میں سیاح اس ملک کو سیاحت کے لئے انتخاب کر رہے ہیں.
پیرونے نے کہا کہ اطالوی سیاح ایران کے بے مثال ورثے اور نوادارت پر دلچسبی کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ اس ملک میں مختلف قدرتی مقامات موجود ہیں جن کے لئے پرکشش ہیں.
انہوں ںے مزید کہا کہ ایران میں فن تعمیر کی قدمت بہت ہی پرانی ہے جو اطالوی سیاح اس کے نظارہ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں.
انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کا لاگت سستا ہے جو اس خوبصورت اور قدیم تہذیب یافتہ ملک کی سیر کی اصلی وجہ میں سے ایک ہے.
اطالوی سفیر نے بعض غیرملکیوں کی آنکھوں میں ایران کی غیرحقیقی چہرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سیاح خود کو اس ملک کا دورہ کرنا چاہئیے تاکہ ان پر ایران مخالف مغربی پروپیگینڈہ کی جھوٹ ثابت ہوگا.
انہوں نے کہا کہ ایران کی سیر سے اس ملک کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =