5 اکتوبر، 2019 12:55 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83503807
0 Persons
ایران کی درآمدات میں کمی، اندرونی پیداوار کو فروغ

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت 2021 تک ملکی درآمدات میں 10 ارب ڈالر کمی کرکے اندرونی پیداوار کو مزید فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے.

یہ بات ایرانی وزیر صنعت، کان کنی، اور تجارت "رضا رحمانی" نے ہفتہ کے روز آٹوموٹو انڈسٹری کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے چار ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے.
رحمانی نے کہا کہ 1.2 ارب ڈالر ٹیکسٹائل اور لباس کی صنعت، 50 کروڑ ڈالر سیلولوز انڈسٹریز، 2.7 ارب ڈالر پیٹروکیمیکل صنعت، 2.4 ارب ڈالر کان کنی مصنوعات، 60 کروڑ ڈالر دھاتی صنعت، 60.5 کروڑ ڈالر گھریلو ایپلائینسز، 60.5 کروڑ ڈالر مشینری سامان، 1.4 ارب ڈالر آٹوموٹو کی صنعت اور 25 کروڑ ڈالر بجلی اور برقی آلات کی درآمدات میں کمی آئے گی.
اسلامی جمہوریہ ایران فی الحال امریکی اور ان کے اتحادی کی سخت پابندیوں کا شکار ہے اور تیل کی فروخت جو اس ملک کی اصلی آمدنی کا طریقہ ہے، میں کمی آئی ہے.
ایران امریکی پابندیوں کی وجہ سے اپنی معاشی پالیسیوں کی تبدیلی کے ساتھ تیل پر انحصار کو کم کرنے کے مقصد سے ملکی پیداوار اور صنعت کی ترقی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھ رہا ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =