خاتون ایرانی کھیلاڑی عالمی کراٹے مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں

رشت، ارنا – خاتون ایرانی کراٹے کھیلاڑی "سارا بہمنیار" روس میں منعقدہ وان کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں.

بہمنیار نے منعقدہ مقابلوں میں اپنی تمام حریفوں کو جارحانہ شکست دے کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
خاتون ایرانی کراٹے کھیلاڑی نے روس میں وان کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں اپنی چینی حریف کو جارحانہ شکست دے دیا.
بہمنیار نے منعقدہ مقابلوں کے 50 کلوگرام کے زمرے میں اپنی ہنگری، الجیریا، ہانگ کانگ اور اسپین کی حریفوں کو شکست دے دیا.
بہمنیار 2019 وان کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں میں طلائی تمغے جیتنے کے لئے اتوار کے روز اپنی جرمن حریف کے ساتھ میچ کرے گی.
یاد رہے کہ سارا بہمنیار نے جاپان میں پانچواں وان کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں میں ایک طلائی تمغے کے ساتھ فتح حاصل کرلی.
تفصیلات کے مطابق، چھٹواں وان کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں کا جمعہ کے روز سے روسی دارالحکومت ماسکو میں آغاز کیا گیا جس میں دنیا کے 85 ممالک کے 642 کھیلاڑی شریک ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =