اطالوی سفیر کا ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو مزید قریب لانے پر زور

تہران، ارنا - ایران میں تعینات اٹلی کے سفیر نے کہا ہے کہ ہمیں دونوں ملکوں کے درمیان اچھی تعلقات کو مزید قریب لانے کے لئے کوششیں کرنی ہوں گی.

یہ بات 'جیوسیپ پیرونے' نے گزشتہ روز تہران میں ایک اطالوی کمپنی کو متعارف کرنے کی تقریب کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اٹلی کے سفیر نے کہا ہے کہ ہمیں ایران اور اٹلی کے مابین اچھے تعلقات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی ہوگی.
انہوں نے کہا کہ بہت سی ایرانی کمپنیاں ڈیزائن اور فن تعمیر کے میدان میں سرگرم عمل ہیں اور ایرانی ڈیزائنرز واقعی تخلیقی ہیں۔
اطالوی سفارتکار نے مزید کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا ہدف نہ صرف اس اطالوی کمپنی کے کام کو متعارف کرنا ہے بلکہ دیزائن کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں کے پس منظر کو اجاگر کرنا بھی ہے.
پرونہ نے کہا کہ بہت سی اطالوی کمپنیاں ایرانی نمائشوں میں شرکت کر رہی ہیں اور ان میں سے ایک قابل ذکر تعداد ایران میں سرگرم ہیں۔
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 11 =