علاقائی اتحاد، پُرامن جہاز رانی کے فروغ کا باعث بنے گا: ایرانی عہدیدار

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی پورٹس اینڈ شپنگ اتھارٹی کے دائریکٹر مینجر نے خلیج فارس، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز میں قیام سلامتی کیلئے صدر روحانی کی حالیہ تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی اتحاد، پُرامن جہازرانی کے فروغ کا باعث بنے گا۔

"محمد راستاد" نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوی کی طاقت کے پیش نظر آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور بحیرہ عمان، دنیا کی سب سے پُرامن آبناؤں میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران ہم نے نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے بیڑے اور انقلابی گارڈز کے ذریعے  اپنی سمندری حدود میں میری ٹائم سیکورٹی کی فراہمی کا مشاہدہ کیا ہے بلکہ ایرانی بحریہ نے بحری قزاقوں کے ذریعہ صومالی ساحل کے خطرے سے دوچارعلاقوں میں قیام سلامتی کی فراہمی میں مدد کی ہے۔

انہوں نے علاقے کی سلامتی کی فراہمی کے سلسلے میں خطی ممالک کے بحریہ فورسز کی طاقت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ علاقائی امن، خطی ممالک کے ذریعے ہی فراہم ہوجائے گا۔

 ایران کی پورٹس اینڈ شپنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر مینجر نے اس حوالے سے ایرانی صدر مملکت کی حالیہ تجویز "ہرمز امن منصوبہ" سے متعلق کہا کہ علاقے کے تمام ممالک کے درمیان تعاون کی صورت میںعلاقائی اتحاد کی تشکیل، پُرامن کشتی رانی کا باعث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد اور پُرامن جہاز رانی کی فراہمی اگر علاقائی اتحاد کے فریم ورک کے اندر ہو تو اس کا نتیجہ، بیرونی ممالک اور غیر خطی ممالک کے اتحادیوں سے مزید بہتر ہوگا۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =