والیبال ورلڈکپ، ایران کے ریزرو کھیلاڑیوں نے پہلا میچ جیت لیا

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم نے جاپان میں منعقدہ 2019 عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کیخلاف کھیلے جانےمیچ کو 1-3 نتیجے کیساتھ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم کے کھیلاڑی، آج بروز جمعہ کی علی الصبح کو جاپان میں منعقدہ 2019 عالمی مقابلوں کے سلسلے میں کینیڈا کیخلاف میدان میں اترگئے۔

کھیلے جانے میچ کے پہلے سیٹ میں کینیڈا نے 18-25 نتیجے کیساتھ کامیابی حاصل کی تاہم ایرانی کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے تین مسلسل سیٹوں میں بالترتیب 23-25، 25-27 اور19-25 نتیجوں کیساتھ کینیڈین حریف کو ہرا دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی قومی والی بال ٹیم نے گزشتہ دنوں میں روسی اور مصری حریفوں کیخلاف میچوں میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی تھی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑی کل بروز ہفتہ کو آسٹیریلیا کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

14 ویں عالمی والی ورلڈ کپ کا یکم سے 15 اکتبر تک جاپان کے تین شہروں بشمول فوکوکا، ناگانو اور ہیروشیما میں انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک کی 12 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 2 =