4 اکتوبر، 2019 10:11 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83502423
0 Persons
ایران اور بیلاروس نے کھیل تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور بیلاروس کے درمیان کھیل کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر کھیل اور یوتھ افیئرز "مسعود سلطانی فر" جو دورہ بیلاروس پر ہیں نے بیلاروس کے وزیر برائے کھیل اور سیاحت "سرگئی کوالچک" سے ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں ایران اور بیلاروس کے درمیان کھیل کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے وزراء نے اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کو کھیل کے شعبے میں باہمی تعاون میں توسیع کیلئے ایک بنیادی اقدام قرار دے دیا۔

اس ملاقات میں بیلاروس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر"مصطفی اویسی" بھی شریک تھے۔

اس ملاقات میں وہ دیگر موضوعات جن پر تبادلہ خیال کیا گیا وہ دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے مختلف شعبوں میں دوستانہ مقابلوں کے انعقاد سمیت اسپورٹس کوچز کا تبادلہ تھا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر کھیل نے ایران میں چار سیزن کی صلاحیت کے تناظر میں خلیج فارس کے ساحل  پر واٹر اسپورٹس کے سلسلے میں تربیتی کمیپوں کے انعقاد کی تجویز دی جس کا بیلاروس کے وزیر کھیل نے خیر مقدم کیا۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =