3 اکتوبر، 2019 10:48 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83502282
0 Persons
 ویانا میں ایران آسٹریا مشترکہ اقتصادی سمینار کا انعقاد

لندن، ارنا- ایران اور آسٹریا کے مشترکہ اقتصادی سمینار کا ویانا میں انعقاد کیا گیا جس میں 140چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے نمائندے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ ایوان تجارت کے اراکین شریک ہوئے۔

اس اجلاس میں ایران آسٹریا کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ  "پدرام سلطانی" نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں نجی شعبے بالخصوص چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں کے کردار کی اہمیت پرزور دیا۔

اس کے علاوہ ویانا میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ کے ناظم الامور "حمیدرضامدد" نے بھی ایران اور آسٹریا کے درمیان دیرینہ اور تعمیری تعلقات سمیت آسٹریا کیجانب سے ایران جوہری معاہدے کی حمایت پر تبصرہ کرتے ہوئے ادونوں ملکوں کے تجارتی وفدوں کیلئے خدمات اور سہولیات کی فراہمی پر اپنی آمادگی کا اظہار کردیا۔

اس اجلاس کے دوران، آسٹریا کے فیڈرل چیمبر آف کامرس کے کچھ نمائندوں، وفاقی وزارت انضمام، یورپی اور خارجہ امور، آسٹریا کی وزارت معیشت اور ڈیجیٹائزیشن اور دارالحکومت تہران میں قائم آسٹرین سفارتخانے کے اقتصادی مشیر نے ایران مخالف امریکی یکطرفہ پابندیوں سے متعلق صلاحیتوں، مسائل اور مشکلات کے بارے  میں وضاحتیں پیش کیں۔

اس موقع پر آسٹرین فریق نے اس بات پر زور دیا کہ آسٹریا اور یورپی یونین، ایران مخالف امریکی پابنیدوں کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اور اسے غیر قانونی سمجھتے ہیں۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =