3 اکتوبر، 2019 4:06 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83502021
0 Persons
 چابہار  میں ایک کروڑ ٹن اسٹیل کی پیداوار کا ہدف مقرر

چابہار، ارنا- چابہار فری زون علاقے کے ڈائریکٹر مینجر نے کہا ہے کہ چابہار میں ایک کروڑ ٹن اسٹیل کی پیداوری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور بہت جلد اس خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار"عبدالرحیم کردی" نے چابہار میں اسٹیل مصنوعات سے متعلق منعقدہ ایک سمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1404 کے شمسی سال تک ملک میں 5۔5 کروڑ ٹن اسٹیل پیداواری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس مقدار سے 100 لاکھ ٹن کی پیداواری چابہار پورٹ میں ہوگی۔

کردی نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ 2 کروڑ ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداواری کیلئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے 80 لاکھ کی پیدواری کیلئے محکمہ ماحولیات سے جواز حاصل کیا گیا ہے۔

چابہار فری زون علاقے کے ڈائریکٹر مینجر کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اقتصادی کمیشن میں چابہار فری زون علاقے کی زمینی حدود کو وسعت دینے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیل مصنوعات سے متعلق نمائش اور سمینار کا آج بروز جمعرات کو چابہار میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی پارلیمنٹ کے اقتصادی کمیشن کے سربراہ، صوبے سییستان و بلوچستان کے گورنر جنرل، نائب ایرانی وزیر برائے کان کنی، صنعت اور تجارت اور سیستان و  بلوچستان کے دیگر صوبائی حکام نے حصہ لیا ہے۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =