3 اکتوبر، 2019 3:07 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83501971
0 Persons
ایرانی وزیر تیل کی آرمینیا اور قطر کے وزراء سے ملاقات

ماسکو، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل نے اپنے قطری ہم منصب سمیت آرمینیا کے وزیر برائے ریجینال مینجمنٹ اور انفراسٹرکچر سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق بیژن نامدار زنگنہ نے ماسکو میں منعقدہ  گیس برآمد کرنے والے ممالک کے وزراء کی 21 ویں نشست کے موقع پر پہلے آرمینیا کے وزیر برائے ریجینال مینجمنٹ "سورن پاپکیان" سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے تمام شعبوں بالخصوص توانائی کے میدان میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زر دیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے ایران اور آرمینیا کے باہمی تعاون کے مستقبل کو تعمیری اور مثبت قرار دے دیا۔

ایران اور آرمینیا کے وزراء نے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے حالیہ معاہدوں اور منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔

 زنگنہ نے اس ملاقات کے بعد اپنے قطری ہم منصب "شرید الکعبی" سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں تازہ ترین تبدیلیوں سمیت گیس کی پُرامن برآمد اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =