ایک سو ملکوں سے زائد تعلق رکھنے والے طالب علم ایران میں زیر تعلیم ہیں

ساری، ارنا- نائب ایرانی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ دنیا کے 101 ملکوں سے تعلق رکھنے والے طالب علم ایران میں زیر تعلیم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسین سالار آملی" نے بدھ کے روز ملک کے شمالی شہر بابل میں تعلیمی مراکز کے اعلی حکام کیساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال 101 ممالک سے آئے ہوئے 56 ہزار غیر ملکی طالبعلم، اسلامی جمہوریہ ایران میں زیر تعلیم ہیں۔

ڈاکٹر سالار آملی کا کہنا ہے کہ اب خطی ممالک بالخصوص عراق اور افغانستان کے طلباء کو دوسرے ممالک سے زیادہ ایران میں تعلیم مکمل کرنے میں دلچسبی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت ایرانی جامعات کے بڑے یورپی ممالک میں 466 تحقیقاتی پروگرامز ہیں جو ایرانی یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی ہونے پر بہت تعمیری ثابت ہوں گے۔

نائب ایرانی وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران تعلیمی تبادلہ کے تحت 635 ایرانی اساتید اور طالبعلم یورپ گئے ہیں اور اب تک ان میں سے 383 افراد تعملیم مکمل کرنے کے بعد ملک واپس آگئے ہیں۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =