2 اکتوبر، 2019 3:06 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83500689
0 Persons
اطالوی کمپنیاں ایران کیساتھ تعاون کی خواہاں

اصفہان، ارنا – ایران میں تعینات اٹلی کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے منفی اثرات کے باوجود اطالوی کمپنیاں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں.

یہ بات "جوزپہ پرونہ" نے بدہ کے روز صوبے اصفہان میں قیمتی دھاتوں کی عالمی نمائش کے دورے کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اطالوی کمپنیاں ہمارے ملک کے قوانین کے مطابق ایران کے ساتھ باہمی تعاون کی خواہاں ہیں.
پرونہ نے کہا کہ ہم ایران مخالف امریکی پابندیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مواقع ملیں گے.
تفصیلات کے مطابق، عالمی قیمتی دہاتوں، سونے، گھڑیاں اور مشینیں عالمی نمائش 1 سے 4 اکتوبر تک جاری ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 7 =