2 اکتوبر، 2019 9:28 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83499818
0 Persons
جوہری معاہدے کو بچانا ہوگا: عراقچی

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی موجودہ پوزیشن ٹھیک نہیں لہذا اسے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات سے بچانا ہوگا.

یہ بات "سید عباس عراقچی" نے گزشتہ روز تہران میں قائم جرمن سفارتخانے میں جرمنی کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
عراقچی کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ جوہری معاہدہ اس وقت انتہائی نگہداشت کی حالت میں ہے.
انہوں نے دیوار برلن گرائے جانے کی سالگرہ کے موقع پر امریکی پابندیاں اور یک طرفہ اقدامات کے وال کے گرنے کے لئے کوششوں پر زور دیا.
انہوں ںے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور 4+1 ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو امریکی پابندیاں اور یک طرفہ اقدامات کی دیوار توڑنے کا باعث ہونا ہوگا کیونکہ خودمختار ممالک کے خلاف ایسے ہتھیار سے استعمال کیا جاتا ہے.
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم، یورپی ممالک، چین اور روس نے مذاکرات کے تحت متوازن معاہدے پر اتفاق کرنے کے لئے کوشش کی مگر امریکی یک طرفہ اقدامات سے اس توازن کو برباد کیا گیا.
انہوں نے جرمنی کے قومی دن اور دیوار برلن گرائے جانے کی سالگرہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی کے درمیان باہمی احترام اور مفادات کی بنا پر دیرینہ اچھے تعلقات قائم ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =