ایرانی فلم کو سان فرانسسکو میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ار نا-  ایرانی فن کار کی بنائی گئی فلم "Axing" کو سان فرانسسکو میلے میں سب سے بہترین فلم کے طور پر منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ہدایتکار"بہروز شعیبی" کی بنائی گئی فلم "Axing" کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں منعقدہ بارہویں ایرانی فلموں کے میلے میں سب سے بہترین فلم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

سان فرانسسکو ایرانی فلم فیسٹیول بیرون ملک میں پہلا آزاد ایرانی فلمی میلہ ہے اور سنہ 2008ء کے بعد ہر سال اس میلے میں ایران بھر سے بنائی گئی فلمیں دیکھائی جاتی ہیں۔

"سید محمود رضوی"، "Axing" فلم کے پرڈیوسر ہیں اور خواتین ادکارہ "مہناز افشار"، "سارا بہرامی"، "نگار عابدی" سمیت، اداکاروں "جشمید ہاشم پور" اور "ہادی حجازی فر" نے اس فلم میں کردار ادا کیا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 5 =