1 اکتوبر، 2019 3:26 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83499164
0 Persons
ایران کا سعودیہ کیساتھ اختلافات کے حل کا خیرمقدم

تہران، ارنا – ایران کی اسلامی مجلس شوری (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب کے ساتھ موجودہ اختلافات کے حل کا خیرمقدم کرتا ہے.

یہ بات علی لاریجانی' نے قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ سعودیوں کے لیے ایران کے سفارتی دروازے کھلے ہیں۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب کے ولیعہد 'محمد بن سلمان' کے بیان، 'مذاکرات کے طریقے سے ایران کے ساتھ تنازعات کو حل کرنا'، کی حمایت کریں گے کیونکہ ایران سعودی مسائل کے حل سے خطے میں سلامتی اور سیاسی مشکلات کا بھی خاتمہ ہوسکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم خلیج فارس کے علاقے میں خطی ممالک کو ایک جامع اتحاد کے قیام کی دعوت دیتے ہیں۔
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =