ایران اور افغانستان کے انشورنس تعاون کے معاہدے پر دستخط

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان نے انشورنس شعبے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے.

ایران اور افغانستان کے درمیان قومی قوانین اور ضوابط کے فریم ورک میں بین الاقوامی پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعامل کے مقصد کے ساتھ مختلف شعبوں سمیت انشورنس کو فروغ دینا اور علم کے تبادلے کرنا اس معاہدے کے مقاصد ہیں.

ایرانی مرکزی انشورنس کے سربراہ "غلامرضا سلیمانی" نے اپنے افغان ہم منصب " الحاج محمد موسی کاموی" کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کردئے.

فریقین نے باہمی تکنیکی اور عالمی تعاون بڑھانے پر زور دیا.

سلیمانی نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ ثقافتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ سرمایہ کاری کے ساتھ انشورنس کے ادارے قائم ہوں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =