1 اکتوبر، 2019 1:58 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83498938
0 Persons
دنیا کے بہترین کراٹے کھیلاڑیوں میں 7 ایرانی شامل

تہران، ارنا - بین الاقوامی کراٹے تنظیم نے دنیا کے 10 بہترین کھیلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں ایران کے 7 شہرت یافتہ کھیلاڑیوں کے نام شامل ہیں.

عالمی کراٹے فیڈریشن نے ازبکستان، جاپان اور چلی میں ایشیائی اور کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں کے انعقاد کے بعد دنیا کے 10 بہترین کھیلاڑیوں کی فہرست جاری کردی.
ایرانی کراٹے کھیلاڑی "ذبیح اللہ پورشیب" نے جاپان اور چلی میں ورلڈ لیگ مقابلوں میں ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغوں کے ساتھ ایک درجے کی بہتری کے ساتھ دنیا کی چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی.
خاتون ایرانی کھیلاڑی "سارا بہمنیار" نے بھی جاپان میں کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں میں ایک سونے کے تمغے کے ساتھ پانچ درجے کی بہتری کے ساتھ عالمی نویں پوزیشن حاصل کرلی.
دوسرے ایرانی خواتین کھیلاڑی "طراوت خاکستار اور حمیدہ عباسعلی" اپنے طلائی کے تمغوں کے ساتھ دنیا کی ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آگئیں.
ایک اور ایرانی کراٹے کھیلاڑی "مجید حسن نیا" نے 67 کلوگرام کے زمرے میں سات درجے کی ترقی کے ساتھ دنیا کی 14ویں پوزیشن کو حاصل کرلیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =