1 اکتوبر، 2019 1:26 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83498849
0 Persons
ایران میں ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد

زاہدان، ارنا - ارومیہ، ارنا – ایرانی جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر خاش میں ایک ٹن اور 338.447 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات پکڑ لی گئیں۔

یہ بات ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بڑیگیڈیئر جنرل "احمد طاہری" نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس فورسز کی ایک کامیاب آپریشن کے دوران سرحدی شہر خاش میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک مسلح گروپ کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیا.
طاہری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اسمگلروں سے ایک ٹن اور 338.447 کلوگرام مختلف منشیات کو اپنے قبضے میں لیا ہے.
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان میں جھڑپ ہوئی اور اس دوران بڑے پیمانے پر منشیات اور 2 گاڑی اور ایک اسلحے کی ضبطگی کے علاوہ دو کارندوں کو بھی پکڑ لیا گیا.
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے پہلے چھ مہینے کے دوران منشیات پکڑنے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
جنرل سلیمانی نے کہا کہ اسمگلروں سے مقابلہ کرنے کی ترقی ایرانی مسلح افواج کی اہم ذمہ داری ہے اور دنیا بھر میں منشیات کی ضبطگی کے 75 فیصد ایران کا تعلق ہے۔
تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.
اس شعبے میں ایران نے چار ہزار سے زائد قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.
ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =