ایران اور نیدرلینڈ کی سیلاب سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون پر مشاورت

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور نیدرلینڈ نے سیلاب سے رونما ہونے والے نقصانات سے بچنے کے کئے باہمی تجربات کے استعمال اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا.

ہالینڈی سفیر ژاک ورنر نے گزشتہ روز ایران میں پانی اور سیوریج کی صنعت سے متعلقہ 15 ویں بین الاقوامی نمائش کے دورے کے موقع پر ایران میں حالیہ سیلابوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پانی اور سیلاب کے انتظام کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کے لیےآئندہ مہینے تک ہالینڈ کے ایک اعلی وفد ایران کا دورہ کریں گے.
انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کو ایران کے برعکس پانی کی قلت کے مسئلے کا سامنا نہیں ہے اور یہ، دنوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات خاص طور پر خشک سالی اور وافر مقدار میں پانی کی موجودگی کے دوران پانی کے انتظام میں ایک اہم بنیاد ہوسکتی ہے.
ورنر نے کہا کہ ہالینڈ کا 60 فیصد سطح سمندر سے نیچے واقع ہونے کی وجہ سے پانی کے شعبے میں ہالینڈ کو بہت چیلنجوں کا سامنا ہے لہذا اس ملک نے پانی کے شعبے میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =