چابہار پورٹ؛ ماہی گیری کے شعبے میں جاپان کیلئے وسیع مواقع

چابہار، ارنا- چابہار فری زون علاقے کے نائب سربراہ برائے اقتصادی اور سرمایہ کاری امور نے کہا ہے کہ بندرگاہ چابہار، مناسب جغرافیائی پوزیشن اور اعلی معیار کی سی فوڈ کی وجہ سے ماہی گیری شعبے میں جاپانی سرمایہ کاری کیلئے ایک  اہم علاقہ ہے۔

یہ بات "غلامرضا پناہ" نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی تنظیم اور جاپان کے نجی شعبے کے ماہرین کیساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے سی فوڈ کی برآمدات کے فروغ کے حوالے سے چابہار فری زون علاقے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

 پناہ نے چابہار فری زون علاقے میں سرمایہ کاری کے مواقع کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی رجسٹریشن اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کا آغاز تھوڑے ہی وقت میں کیا جائے گا اور معاشی کارکنوں کے ساتھ ہمارا ضروری تعاون ہوگا۔

چابہار فری زون بورڈ کے ممبر نے کہا کہ بہت سے ممالک نے چابہار میں سرمایہ کاری کی ہے اور جاپان کو خطے کے سنہری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے چابہار میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چابہار میں جاپان کی سرمایہ کاری کیلئے ضروری سہولیات کی فراہمی کی گئی ہے۔

 پناہ نے مزید کہا کہ بندرگاہ چابہار میں مصنوعات کی برآمدات کم سے کم وقت میں ہوجاتی ہے اور چابہار پورٹ عالمی منڈیوں میں پروسیسڈ مچھلی سمیت متعدد سامان کی برآمدات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چابہار فری زون میں سرمایہ کاروں کو 20 سال کیلئے ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی اور ساتھ ساتھ ان کی سرگرمیوں کیلئے بنیادی ڈھانچے کو بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =