30 ستمبر، 2019 6:00 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83497724
0 Persons
ایرانی صدر آرمینیا کے دورے پر روانہ

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت، یوریشین اقتصادی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں آرمینیا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر"حسن روحانی"، پیر کے روز آرمینیائی وزیر اعظم "نیکول پاشینیان" کی با ضابطہ دعوت پر یوریشن اقتصادی یونین میں شرکت کیلئے دارالحکومت یروان کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوریشن اقتصادی یونین کے سربراہی اجلاس کا 31 ستمبر کو دارالحکومت یروان میں انعقاد کیا جائے گا۔

صدرروحانی اس اجلاس میں شرکت کے علاوہ آرمینیا کے وزیر اعظم اور دیگر اعلی حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وہ ان ملاقاتوں میں ایران اور آرمینیا کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سمیت دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے جلد نفاذ سے متعلق بات چیت کریں گے۔

 اس کے علاوہ ایرانی صدر مملکت، یوریشین اقتصادی یونین کے اجلاس کی سائڈ لائن میں اس یونین کے دیگر اراکین کے حکام کیساتھ ملاقات کریں گے اور باہمی دلچسبی امور سمیت خطی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =