ایران سے 20 لاکھ سے زائد دستکاری مصنوعات کی برآمدات

شہرکرد، ارنا-  گزشتہ سال کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران سے 20 لاکھ 89 ہزار دستکاری مصنوعات کی بیرون ملک میں برآمدات ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار نائب ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحت "پویا محمدیان" نے جنوب مغربی شہر شہرکرد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں 20 لاکھ سے زائد افراد غیر سرکاری طور پر دستکاری صنعت کے شعبے میں سرگرم عمل ہیں اور ساتھ ساتھ 450 ہزار افراد بھی با ضابطہ طور پر دستکاری صعنت کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔

محمدیان نے کہا کہ ایران میں دستکاری مصنوعات 295 مختلف شعبوں میں تیار ہوکر اندرونی اور بیرون مارکیٹوں میں روانہ ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی دستکاری صنعت کے 75 فیصد کا حصہ تین مختلف شعبوں بشمول پیداور، تجارت اور ٹریننگ خواتین کے زیر کنٹرول ہے۔

نائب ایرانی وزیر نے کہا کہ ایران، دستکاری مصنوعات کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا سب سے تیسرا ملک ہے۔

محمدیان نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پانبدیوں نے دستکاری مصنوعات کی برآمدات پر کوئی بُرا اثر مرتب نہیں کیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =