30 ستمبر، 2019 3:09 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83497489
0 Persons
"اتحاد امید" کوئی ملک کیخلاف نہیں ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی حکومت کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صدر روحانی کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کرنے والے "اتحاد امید اور ہرمز امن منصوبہ" کوئی ملک کے خلاف نہیں اور یہ منصوبہ خلیج فارس میں ایران مخالف امریکی اتحاد کا جایگزین ہے.

یہ بات "علی ربیعی" نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران کے منصوبے"اتحاد امید" امریکی منصوبوں سے بہت ہی مختلف ہے، امریکی اتحاد کے برعکس ہمارے منصوبے علاقائی ممالک کی کوششوں کے ذریعہ خلیج فارس میں سلامتی کے حصول کو ممکن کرے گا۔

ربیعی نے کہا کہ اتحاد امید کا مقصد خطے میں امن اور سلامتی قائم کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس منصوبے پر سنجیدہ مذاکرات کے لئے تیار ہے اور اسے خلیج فارس میں عالمی استحکام کے لئے تمام حکومتوں کی سنجیدگی اور ایمانداری کے اقدام کے طور پر قرار دے گا۔

یاد رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج صبح پیر کے روز کہا کہ ہرمز امن منصوبہ جو صدر روحانی نے گزشتہ دنوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی، کی تفصیلات جلد تحریری طور پر اس اتحادی میں شمولیت کے لئے دعوت دینے والے آٹھ ممالک کا اعلان کیا جائے گا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 1 =