30 ستمبر، 2019 10:57 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83496825
0 Persons
جلد ہرمز امن منصوبے کی تفصیلات کا اعلان ہوگا: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہرمز امن منصوبہ جو صدر روحانی نے گزشتہ دنوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی، کی تفصیلات جلد تحریری طور پر اس اتحادی میں شمولیت کے لئے دعوت دینے والے آٹھ ممالک کا اعلان کیا جائے گا.

یہ بات "سید عباس موسوی" ںے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ملکی اور غیرملکی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس منصوبے کا مقصد خطے میں امن اور سلامتی قائم کرنا ہے.

ایران تنازعات کو کم کرنے کے لئے تیار ہے

موسوی نے عراقی وزیر اعظم "عادل عبدالمہدی" کی جانب سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کردار ادا کرنے کے لئے ممکنہ دورے ایران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بعض ایشیائی اور یورپی ممالک نے بھی تہران اور ریاض کے درمیان تنازعات کو کم کرنے کے لئے کوشش کی اور ہم ایسی کوششوں کا خیر مقدم کر رہے ہیں مگر ہمارے فریق خام خیالوں کے ساتھ تیار نہیں اور جب وہ تیار ہوئے ہم تنازعات کے خاتمے پر آمادہ ہیں.

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی عراقی وزیر اعظم کے دورے تہران کا وقت معلوم نہیں اگر حتمی ہوئے یقینا آگاہ کریں گے.

ایران کے جوہری کیس کو سلامتی کونسل کے حوالے کرنے کا امکان نہیں ہے

انہوں نے یورپ کی جانب سے ایران کے جوہری کیس کو سلامتی کونسل کے ممکنہ حوالے کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے کا وقت ختم ہوچکا ہے اور قانونی لحاظ سے جوہری معاہدے پر یورپ کے میکنزم snapback سے استعمال کا امکان نہیں ہے.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =