ایرانی ترجمان نے نئے عبری سال کی آمد پر یہودی برداری کو مبارکباد دی

تہران، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نئے عبری سال کی آمد پر تین زبانوں میں جاری ایک پیغام میں یہودی برادری کو مبارکباد پیش کی۔

"سید عباس موسوی" نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں عبری، انگریزی اور فارسی زبانوں میں حضرت موسی علیہ السلام کے تمام مخلص پیروکاروں کو نئے عبری سال کی آمد پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی صدر کے خصوصی مشیر برائے مذہبی اور اقلیتی امور نے بھی نئے عبری سال کی آمد پر یہودی برادری کو مبارکباد دی.

علامہ "علی یونسی" نے اپنے ایک پیغام میں یہودی برادری کی رسومات میں " توبہ اور رحمت" کے دن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت موسیٰ (ع)  اور تمام نبیوں کا انسانوں ور انسانیت کو عظیم سبق یہ ہے کہ خدا اور انسانوں کے ساتھ اپنے طرز عمل کی اصلاح کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں موجود یہودی برادری اس خطے میں ہزاروں سال پرانی تاریخ کی مالک ہے.

صدراتی مشیر نے ایران میں موجود سارے الہامی ادیان کے پیروکاروں کو یکجہتی اور اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے انھیں روحانی اور اخلاقی زندگی گزارنے کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران اور پوری دنیا میں انصاف، امن اور امید کی توسیع کی بھر پور کوشش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ایرانی صدر کے مشیر برائے مذہبی اور اقلیتی امور نے ملک میں بسنے والے تمام یہودی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا.

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =