اربعین زائرین کے امور میں آسانی کیلئے تعاون پر تیار ہیں: ایرانی وزیر داخلہ

 نجف، ارنا-  ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اربعین حسینی کے زائرین کے امور میں آسانی لانے کیلئےعراق کیساتھ  تعاون پر تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "عبدالرضا رحمانی فضلی" نے شہر نجف میں عراقی محکمہ داخلہ کے ترجمان بریگیڈیر جنرل "سعد معن" کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ اس سال 30 لاکھ ایرانی شہری، اربعین حسینی کے پیدل مارچ میں حصہ لیں لہذا ہم زائرین کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی کیلئےعراق کیساتھ تعاون پر تیار ہیں۔

رحمانی فضلی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عراق نے ایرانی زائرین کو سفر عراق  کی مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہت اچھے اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے اپنے اس دورہ عراق کے مقصد کو زائرین کی راہ میں ہر کسی ممکنہ رکاوٹ کو دور کرنے اور مزید خدمات کی فراہمی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر داخلہ نے لاکھوں اربعین زائرین کے امور سے متعلق عراقی حکام کیساتھ ملاقات کیلئے مہران سرحد کے ذریعے عراق کا دورہ کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =