29 ستمبر، 2019 4:20 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83496076
0 Persons
یکطرفہ پابندیاں، انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہیں: ایران

تہران،ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے ایران مخالف امریکی یکطرفہ پابندیوں کو انسانیت کیخلاف سنگین جرم قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار "اسماعیل بقائی" نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری نے پابندیوں کو بین الاقوامی حقوق کی خلاف وزی قرار دیا ہے۔

 ایرانی مندوب نے بعض ممالک کیجانب سے اس طرح کے غیرقانونی رویوں کا سلسلہ جاری رکھنے کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کیللئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجتماعی سلامتی نظام کے ڈھانچے کا ایک بڑا چیلنچ قرار دیا۔

اسماعیل بقائی جو یکطرفہ اقدامات کی نشست کے دو اہم خطاب کرنے والوں میں سے ایک تھے، نے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں اپنی پیش کی گئی رپورٹ میں انسانی حقوق پر پابندیوں کے منفی اثرات پر توجہ نہ دینے کی تنقید کی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اراکین کو ان کی ذمہ د اری کی یاد دہانی کرائی اور ان سے یکطرفہ پابندیوں کے منفی اثرات کے نتیجے میں انسانوں کے دکھ درد کی طرف توجہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 7 =