29 ستمبر، 2019 3:01 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83495970
0 Persons
ایرانی صدر کل آرمینیا کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت "حسن روحانی" یوریشین اکنامک یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل بروز پیر آرمینی دارالحکومت یریوان کا دورہ کریں گے.

روحانی آرمینی وزیر اعظم کی باضابطہ دعوت کی بنا پر اس نشست میں شریک ہوں گے.
یوریشین اکنامک یونین کے سربراہی اجلاس کا 1 کتوبر یریوان میں انعقاد کیا جائے گا.
صدر روحانی اس اجلاس میں تقریر کے علاوہ یوریشین یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں کی وضاحت، آرمینی وزیر اعظم اور دوسرے اعلمی حکام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے.
ایرانی صدر منعقد ہونے والے اجلاس کے موقع پر دوسرے ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے.
یوریشین اکنامک یونین 2014 کو قائم کی گئی جس میں روس، آرمینیا، قازقستان، کرغزستان اور بیلاروس شریک ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 5 =