ایرانی مغربی صوبے کرمانشاہ میں سولر پاور پلانٹ کی تعمیر

کرمانشاہ، ارنا – ایرانی مغربی صوبے کرمانشاہ میں شمسی توانائی پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے.

یہ بات اس صوبے کے صنعتی اسٹیٹ کی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل "بیژن کردستانی" نے اتوار صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں 10 کلو واٹ شمسی توانائی پلانٹ کی تعمیر کے لئے ایک ارب ریال سرمایہ کاری کی گئی ہے.
کردستانی نے کہا کہ سولر پاور پلانٹ ہوا کی آلودگی کی روک تھام اور بجلی کی کھپت میں اضافے کو روکنے کا ایک اہم عنصر ہے۔
ایرانی مغربی صوبے کرمانشاہ عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحد پر واقع ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =