مفادات کے بغیر جوہری معاہدے کی کوئی حیثیپ نہیں ہے: ایرانی عہدیدار

تہران، ارنا - ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ مفادات کے بغیر ایران کے لیے جوہری معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہے.

'محمود واعظی' نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نیویارک میں بارہا اعلان کردیا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی سے یورپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر یورپی ممالک جوہری معاہدے کو بچانا چاہتاہے تو انہیں کو امریکہ کے سامنے اپنی خودمختاری کو تحفظ کر کے اپنے جوہری وعدوں پر کاربند رہنا چاہیے.
واعظی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ایران کے واضح موقف کے اعلان اور ایرانی صدر اور دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہوں کے درمیان ملاقاتوں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ امریکہ، ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے اور ایران کو الگ تھلگ کرنے میں ناکام رہا ہے.
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ 6 مہینوں کے دوران ایران پر ہر طرح پابندیاں عائد کی ہیں لیکن جیسا کہ آپ دیکھتے ہیں ان پابندیوں سے ایرانی مصنوعات، کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ پر مزید ا ثر نہیں پڑے گا.
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران اس وقت میں دوسرے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات سمیت تعلقات کو فروغ دے سکا ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =