ایرانی فلم کو امریکی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- خاتون ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ فلم "Driving Lessons" کو امریکہ میں منعقدہ اٹھارویں Topaz فلم فیسٹیول میں جیوری کی پسندیدہ فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ایرانی ہدایتکار "مرضیہ ریاحی" کی بنائی گئی شارٹ فلم Driving Lessons کو امریکہ میں منعقدہ خواتین فلسمازوں کے فلم فیسٹیول Topaz میں جیوری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ ایرانی شارٹ فلم اس پہلے آرمینیا میں منعقدہ سولویں Golden Apricot میلے میں سب سے بہترین شارٹ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا.

اس کے علاوہ Driving Lessons نے اس سے پہلے چھٹے انٹرنیشنل ڈبلن ویمنز فلم فیسٹیول میں بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ اور انگلینڈ میں تیرہواں انٹرنیشنل ڈرامہ شارٹ فلم I will tell کے ایوارڈ کو جیت لیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اٹھارویں Topaz فلم فیسٹیول کا 19 سے 22 ستمبر تک امریکہ میں انعقاد کیا گیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 6 =