گزشتہ 6 مہینوں کے دوران 40 لاکھ سیاحوں کی ایران آمد

زاہدان، ارنا- رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، 40 لاکھ سیاحوں نے ایران کا رخ کر لیا ہے۔

 یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحت "علی اصغر مونسان" نے جنوبی شہر زاہدان میں عالمی سیاحتی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 70 لاکھ سیاحوں نے ایران کا رخ کیا ہے۔

علی اصغر مونسان نے ملک کے ہوٹلوں کی تعداد میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی  40 ہوٹلز ایران میں زیر تعمیر ہیں جن میں سے 157 ہوٹلز فور اور فایو اسٹارز ہیں۔

ایرانی وزیر نے ملک میں ایکوٹورازم کے فروغ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایکوٹورازم کیلئے استعمال کیے جانے والے یونٹس کی تعداد بھی 400 سے بڑھ کر 1700 تک پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے مستقبل میں سیاحتی صنعت کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سیاحت کے تمام شعبوں میں اعلی صلاحیت کا حامل ملک ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =