28 ستمبر، 2019 5:04 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83494599
0 Persons
ظریف کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے کیساتھ ملاقات کی۔

واضح رہے کہ یہ نیویارک میں "محمد جواد ظریف" اور "شاہ محمود قریشی" کے وزرائے خارجہ کی دوسری ملاقات ہے۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی تعلقات سمیت خطی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

 اس کے علاوہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقے میں قیام امن و استحکام کے مقصد سے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک ایران وزارئے خارجہ نے 23 ستمبر کو بھی نیویارک میں ایک دوسرے کیساتھ ملاقات کی تھی۔

 اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات کے فروغ، خطی سلامتی کی تقویت اور انسداد دہشتگردی کے بارے میں ظریف کیساتھ بات چیت کی تھی۔

 اس ملاقات کے ایک دن بعد ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" اور وزیر اعظم پاکستان "عمران خان" نے ایک دوسرے کیساتھ ملاقات کی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =