28 ستمبر، 2019 12:28 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83493909
0 Persons
یورپی سیاح سرحدی علاقے بازرگان سے ایران پہنچ گئے

ارومیہ، ارنا – ایرانی فری زون علاقے ماکو کے ڈائریکٹر برائے سیاحت ترقی امور نے کہا ہے کہ 24 یورپی سیاح جمعہ کے روز ایرانی سرحدی علاقے بازرگان سے ہمارے ملک میں داخل ہوگئے.

یہ بات "مہدی عبداللہ زادہ" نے جمعہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ جرمنی، ہالینڈ اور آسٹریا سے 24 سیاح جمعہ کے روز ایران کی سیر کے لئے فری زون علاقے ماکو پہنچ گئے.
عبداللہ زادہ نے کہا کہ یورپی سیاح اس علاقے کے علاوہ دوسرے شہروں تبریز، تکاب، کرمانشاہ، اندیمشک، شیراز، کرمان اور یزد کی سیر کریں گے.
انہوں نے کہا کہ یہ سیاح گروپ 20 دن تک ہمارے ملک کے مختلف علاقون کی سیر سے لطف اندوز ہوں گے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =