ایران کی ظریف کو مندوب کی عیادت کی اجازت نہ دینے پر امریکی رویے پر کڑی تنقید

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کو ایرانی مندوب کی عیادت کی اجازت نہ دینے پر امریکہ کے غیرانسانی رویے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.

سید عباس عراقچی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے بیمار نمائندے 'مجید تخت روانچی' کی عیادت کے روکنے کیلیے امریکی اقدام پر تنقید کی.
تفصیلات کے مطابق 'مجید تخت روانچی' سرطان کے مرض کی وجہ سے نیویارک کے کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں.
بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق، امریکہ نے گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' کو تخت روانچی سے ملاقات کی اجازت نہ دی.
قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے علاقے سے باہر موجودہ ایک اسپتال میں روانچی کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتے تھے لیکن امریکی حکومت نے ظریف کی اس درخواست کی مخالفت کی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =