28 ستمبر، 2019 10:49 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83493716
0 Persons
ایرانی صوبے خراسان رضوی میں 1.5 ٹن منشیات پکڑی گئیں

مشہد، ارنا – ایرانی صوبے خراسان رضوی کے پولیس کمانڈر نے کہا ہے کہ اس صوبے میں پولیس فورسز کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ایک ٹن اور 500 کلوگرام منشیات پکڑی گئیں۔

یہ بات بڑگیڈیئر جنرل "محمد کاظم تقوی" نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس فورسز کے آپریشن کے دوران، ایک ٹن اور 511.580 کلوگرام افیون اور 3.350 کلوگرام ہیروئن اسمگلروں سے برآمد کر لی گئیں ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے سیکورٹی اداروں کی بروقت کاروائی کی وجہ سے اسمگلروں کی یہ کوشش ناکام ہوئی.
تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.
اس شعبے میں ایران نے بڑی قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.
ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =