عالمی شہرت یافتہ ایرانی فنکار اقوام متحدہ کے امن سفیر کیلئے نامزد

تہران، ارنا – عالمی شہرت یافتہ ایرانی موسیقی اور پینٹنگ فنکار اور عیسائی برادری کے رکن "لوریس چکناواریان" کو اقوام متحدہ کے امن سفیر کے لئے نامزد کیا گیا.

پیس کلچر سمٹ کا بدھ کے روز عالمی یوم امن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعہ ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا گیا.
ایران میں تعینات اقوام متحدہ کے ریجنل انفارمیشن سینٹر کی سربراہ "ماریا دوتنسکو" نے اس نشست میں موجود اساتذہ اور ماہرین سمیت لوریس چکناواریان کو خوش آمدید کہا.
اس کے بعد انہوں نے یوم صلح کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پیغام کو پڑھا.
منعقد ہونے والی نشست کے دوران ایرانی موسیقی فنکار اور عالمی آرکسٹر کے رہنما لوریس چکناواریان جو انسانی عزیز جانوں کے بچنے میں 70 سال سے زائد سرگرم عمل ہیں، کو اقوام متحدہ کے امن سفیر کے لئے نامزد کیا گیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =