27 ستمبر، 2019 3:55 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83493102
0 Persons
ایران کی چین اور روس مخالف امریکی پابندیوں کی مذمت

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے چین اور روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کو امریکی یک طرفہ اقدامات اور معاشی دہشتگردی پر خبردار کیا۔

یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے چینی اور روسی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کے خلاف امریکی حالیہ پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 جو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون کی تصدیق کر رہی ہے، کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


ٹرمپ کی معاشی دہشتگردی ٹیم کے اقدامات عالمی تجارتی سلامتی کے خلاف ایک عامل ہے


موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران معاشی دہشتگردی کا سب سے بڑا متاثر ملک ہے اور ہم بعض چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے بعض روسی افراد اور کمپنیوں جو شامی قانونی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کر رہے ہیں، کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ایسے رویہ امریکی عوام اور کمپنیوں کے مفاد میں نہیں اور عالمی تجارت کی خودمختاری کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے لہذا عالمی برادری کو امریکہ کے یک طرفہ اقدامات کو روکنے کے لئے کوشش کرنا ہوگا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =