27 ستمبر، 2019 2:51 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83493057
0 Persons
امریکہ، مذاکرات میں رکاوٹ بن رہا ہے: ایرانی صدر

تہران، ارنا - ایرانی صدر نے دورہ نیویارک مکمل کرکے وطن واپسی پر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اصولوں اور منطق کی بنیاد پر بات چیت سے خوفزدہ نہیں تاہم امریکہ اس میں رکاوٹ بن رہا ہے.

ڈاکٹر حسن روحانی جمعہ کے روز تہران واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ جو مذاکرات میں رکاوٹ بن رہا ہے اور چاہتا ہے کہ مسائل حل نہ ہوں، وہ صرف امریکہ ہے.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ خود مذاکرات کی رکاوٹ ہے اور وہ مسائل کے حل نہیں چاہتا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران اپنی منطقی وجوہات کے ساتھ کسی بھی وقت میں مذاکرات سے خوفزدہ نہیں ہے۔
روحانی نے کہا کہ امریکہ نے کہا تھا کہ تمام پابندیوں کو خاتمہ کرے گا مگر پابندیاں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کو جاری رکھا، اگر ہم 5+1 کے فریم ورک میں مذاکرات کریں تو کسی بھی اس کے نتائج کی پیشگوئی نہیں کرسکے گا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم نے یورپی حکام کو کہا تھا کہ اگر آپ اس زہریلے ماحول اور زہر کو دور کریں تو ہم اگلے گنھٹے تک عادلانہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر مملکت نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 74ویں نشست میں تقریر کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =