ایران میں رہا ہونے والے برطانوی جہاز عالمی پانیوں کی طرف روانہ

بندرعباس، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں سمندری قانون کی خلاف ورزی کرنے والے زیر حراست برطانوی تیل بردار جہاز "اسٹینا ایمپایر" جمعہ کے روز بندرعباس سے خلیج فارس کے عالمی کوریڈور کی طرف روانہ ہوگیا۔

ایرانی جنوبی صوبے ہرمزگان کی پورٹس اینڈ شپنگ تنظیم نے اعلان کردیا کہ اس تیل بردار جہاز کے مالک اور کیپٹن نے تحریری وعدہ دے دیا کہ عدالت کے فیصلے کو منظور کرلیں گے.
ایران میں زیر حراست برطانوی آئل ٹینکر کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے تاہم بندر عباس کی عدلیہ میں کیس، نقصان کی حد کا تعین کرنے کے لئے کھلا ہے۔
واضح رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب نے 19 جولائی کو آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر stena impero کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی بدولت اور صوبے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس کے ادارہ کی درخواست کی بناپر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق تحویل میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر کو ساحل پر منتقلی کے بعد قانونی پروسس اور جائزوں کیلئے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس ادارہ کا حوالہ کر دیا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =