امریکہ سے قیدیوں کے تبادلے پر اب تک کوئی پیشکش نہیں آئی: ایران

نیویارک، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ایک امریکی عہدیدار کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ابھی تک قیدیوں سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے جمعرات کے روز نیویارک میں ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے ہمیں قیدیوں کے تبادلے کے لئے کوئی تجویز نہیں دی ہیں۔

ظریف نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے مذاکرات کے لئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

برطانوی رائٹرز خبررساں ادارے نے بدھ کے روز دعوی کیا کہ امریکی حکام نے ایران کو قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کی درخواست دی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =