26 ستمبر، 2019 10:10 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83492631
0 Persons
یوگنڈا کے وزیر اعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات

نیویارک، ارنا – یوگنڈا کے وزیر اعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران باہمی تعاون کی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا۔

"روہاکانا روگوندا" نے جمعرات کے روز نیویارک میں "حسن روحانی" کے ساتھ ملاقات کی۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور یوگنڈا کے درمیان باہمی تعاون کی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق، حسن روحانی پیر روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 74ویں نشست میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے۔
صدر روحانی نے بدھ کی رات اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خلیج فارس میں امن و سلامتی کے مقصد سے تمام پڑوسی ملکوں کو امن کے اتحاد اور ہرمز امن منصوبے میں شمولیت کی دعوت دی ہے.
انہوں نے فرانس، سوئس، اسپین، پاکستان، برطانیہ، بھارت اور جرمن چانسلر کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 7 =