26 ستمبر، 2019 7:59 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83492541
0 Persons
بھارتی وزیر اعظم کی صدر روحانی سے ملاقات

نیویارک، ارنا – بھارتی وزیر اعظم نے جمعرات کے روز نیویارک میں ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دوطرفہ اور بین الاقوامی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

"نریندر مودی" نے جمعرات کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی نشست کے موقع پر "حسن روحانی" کے ساتھ ملاقات کی۔
فریقین نے اس ملاقات کے دوران دوطرفہ اور عالمی مسائل پر گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق، حسن روحانی پیر روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 74ویں نشست میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے۔
صدر روحانی نے بدھ کی رات اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خلیج فارس میں امن و سلامتی کے مقصد سے تمام پڑوسی ملکوں کو امن کے اتحاد اور ہرمز امن منصوبے میں شمولیت کی دعوت دی ہے.
انہوں نے فرانس، سوئس، اسپین، پاکستان، برطانیہ اور جرمن چانسلر کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =