چابہار بندرگاہ افغانستان کی برآمدات اور درآمدات کی سہولیات فراہم کرتی ہے: ایران

چابہار، ارنا – افغانستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ اپنی اہم جغرافیائی پوزیشن اور آزاد پانیوں سے منسلک ہونے کی وجہ سے افغانستان کی درآمدات اور برآمدات کی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

یہ بات "بہادر امینیان" نے جمعرات کے روز چابہار بندرگاہ کے گورنر "رحمدل بامری" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ افغانستان کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
امینیان نے کہا کہ چابہار بندرگاہ کے ذریعہ افغانستان کی درآمدات اور برآمدات کی سہولیات کے لئے تمام شرائط اور ضروری بنیادی ڈھانچے کو فراہم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی، سیاسی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دے رہے ہیں اور تبادلات کے حجم میں اضافہ ہوگا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ افغانستان زرعی مصنوعات کی پیداواری میں اہم ملک ہے جو چابہار بندرگاہ کے ذریعہ تازہ اور خشک میوہ جات کو دوسرے ممالک میں برآمد کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اس بندرگاہ میں کوئی غیرملکی سرمایہ کاری بالخصوص افغان سرگرم اقتصادی کارکنوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =