فرانسیسی وزیر خارجہ کی دوسری بار کیلئے ایرانی ہم منصب سے ملاقات

نیویارک، ارنا – فرانسیسی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز نیویارک میں ایک بار پھر اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اہم مسائل پر بات چیت کی۔

"جان ایف لوڈریان" نے بدھ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دوسری بار کے لئے ایرانی وزیر خارجہ "محمدجواد ظریف" کے ساتھ ملاقات کی۔
دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی اہم مسائل پر بات چیت کی۔
یاد رہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے جمعہ کے روز ظریف کے ساتھ ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 74ویں نشست میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 12 =